غیر قانونی قبضے کا الزام ثابت، وارڈن نوکری سے برخاست
لاہور (کرائم رپورٹر)سی ٹی او نے غیر قانونی قبضے کے الزام میں وارڈن کے خلاف انکوائری کا حکم دے رکھا تھا جس میں جرم ثابت ہونے پر اسے نوکری سے برخاست کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی او کیپٹن (ر)لیاقت علی ملک نے ٹریفک وارڈن عاکف کے خلاف کرائے کے مکان پر غیر قانونی قبضہ کرنے کے الزام کی انکوائری کرنے کااحکم دیا ، وارڈن کو دوران انکوائری قصوروار ٹھہراتے ہوئے نوکری سے برخاست کردیا گیا۔