مانگا منڈی،نوسر باز جیولر سے ساڑھے چار تولے سونا لے کر رفو چکر
مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی میں نوسر بازی،چوری اورڈکیتی کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ، نوسر باز جیولر سے ساڑھے چار تولے سونا لے اڑا،پولیس نوسر بازی،چوری اورڈکیتی کی وارداتوں کو روکنے میں ناکام، انجمن تاجران اور معززین علاقہ کی شدید مذمت اور اعلیٰ حکام سے فوری کارروائی کی اپیل۔تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی ہسپتال روڈ پر واقع سندھو جیولر میں ایک نو سرباز داخل ہوا اور دکاندار سے کہا کہ مجھے کچھ لیڈیز انگوٹھیاں اور سیٹ دکھادیں، دکاندار کو باتوں میں الجھا کر ساڑھے چار تولے سونا سمیٹ لیا اور چلا گیا ،دکاندار کو جب پتہ چلا کہ میرے ساتھ فراڈ ہو گیا ہے 15 پر کال کرنے پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ۔تاجر برادری اور معززین علاقہ نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ نوسربازی ،چور ی اور ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پایا جائے۔اور شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔