عوام 14 اگست پر زیادہ سے زیادہ پودے لگائے‘ ایس ایم منیر

عوام 14 اگست پر زیادہ سے زیادہ پودے لگائے‘ ایس ایم منیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر)یونائیٹڈبزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو چاہیے کہ اس مرتبہ 14 اگست میں زیادہ سے زیادہ پودے اور درخت لگاتے ہوئے گرین پاکستان کو دنیا بھر میں روشناس کرائے تاکہ پاکستان میں بڑہتی ہوئی گرمی کی شدت میں کمی اور بارش کی راہ ہموارکی جاسکے یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے اعزازمیں ڈگرم کے ڈائریکٹرز محسن مسعود کی جانب سے دئیے گئے عشائیے کے موقع پر کہی اس موقع پر فلیٹو کے صدر شاکر رحمت اللہ، ایم پی سلمیٰ زاہد، محبوب شیخ، ابوبکر مسعود،امتیاز احمد سمیت دیگر بھی موجودتھے۔ایس ایم منیر نے کہا کہ پاکستانی عوام کو بڑہتی ہوئے گردوغباردنیا بھر میں بڑہتی ہوئی گلوبل وارمنگ کو مدنظررکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ پودے اور درخت لگانے پرتوجہ مرکوز کرنی چاہیے تاکہ پاکستان کو سرسبز اور شاداب بنا یاجائے ۔انہوں نے پاکستانی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہرسال 14 اگست کو عوام کی جانب سے لاکھوں روپے کے جھنڈے اور جھنڈیا ں لگائی جاتی ہیں لیکن اگر جھنڈے اور جھنڈیوں کی بجائے زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں تو آنے والی نسلوں کے لیے پرفضاء ماحول پیداکیا جاسکتا ہے جبکہ گرین پاکستان کے تصور کو بھی اجاگر کرنے میں مدد مل سکتی ہے ۔ایس ایم منیر نے کہا کہ پاکستان کو اسوقت پانی کے بڑہتی ہوئی قلت کو بھی مدنظررکھتے ہوئے ڈیمو ں کی تعمیر پر توجہ دینا ہوگی جسکے لیے عوام ڈیموں کی تعمیر کے لیے زیادہ سے زیادہ عطیات چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے قائم کیے گئے بینک اکاونٹ میں رقم جمع کرائیں اور عید الضحی ٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی کھالوں کو بھی بطور عطیات ڈیموں کی تعمیر کے لیے دیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی تاجروصنعتکار برادری تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ اپنا کرداراداکریگی اور ملکی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے ویلیو ایڈیشن پر بھرپورتوجہ دینا ہوگی ۔

مزید :

کامرس -