ایک یونٹ بجلی کا ضیاع روکنا 3یونٹس پیدا کرنے سے بہتر ہے‘این ای ای سی اے

ایک یونٹ بجلی کا ضیاع روکنا 3یونٹس پیدا کرنے سے بہتر ہے‘این ای ای سی اے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) بجلی کے ایک یونٹ کے ضیاع کو روکنا تین یونٹس پیدا کرنے سے بہتر ہے۔ نیشنل انرجی ایفیشینسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی (این ای ای سی ای) حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ بجلی کا ضیاع ایک بڑا مسئلہ ہے جس سے نہ صرف قومی خزانے پر بوجھ بڑھتا ہے۔
بلکہ توانائی کی قلت کے مسائل میں بھی شدت پیدا ہوتی ہے۔این ای ای سی اے حکام کے مطابق ضائع ہونے والی بجلی کے ایک یونٹ کو محفوظ بنا کر سالانہ 500 تا ایک ہزار میگاواٹ کا فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے جس کو استعمال میں لا کر بھرپور معاشی فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔بجلی کی بچت اور ضیاع کو روک کر قومی خزانے پر زرمبادلہ کے بوجھ کو بھی ایک ارب ڈالر سالانہ تک کم کیا جا سکتا ہے۔#/s#

مزید :

کامرس -