محکمہ سکولز ایجوکیشن نے 54اساتذہ کو گریڈ 18میں ترقی دے دی
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ سکولز ایجوکیشن نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے 54 اساتذہ کو گریڈ 17 سے گریڈ 18میں ترقیاں دے دیں۔محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبہ بھر کے 54اساتذہ کو ترقیاں دی گئی ہیں، اساتذہ کو ہیڈ ماسٹر اور سینئر سبجیکٹ سپشلسٹ کے عہدے پر ترقی دی گئی۔، ترقی پانے والوں میں عرفان اکرام، غزالہ عنبرین، کلثوم اختر، صائمہ اصغر، سعدیہ قیوم ، طیبہ رانا، نذت پروین، رفعت سلطانہ، سعدیہ ناز، نبیلہ ناز، راشدہ پروین، شگفتہ احمداورسعیدہ نرگس سمیت دیگر شامل ہیں۔
ان اساتذہ کو پندرہ دن کے اندر پوسٹنگ پر جوائنگ دے دی جائے گی۔