سبز اور سفید رنگ کے جھنڈوں کی فروخت یقینی بنانے کاحکم
لاہور(جنرل رپورٹر) ڈی سی لاہورکیپٹن(ر) انوارالحق نے 14اگست کی تیاریوں اور پاکستا نی جھنڈے کے احترام کے تقدس کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اے سی حضرات اپنی حدود میں پاکستانی جھنڈے کے رنگ و ڈیزائن کی جھنڈیوں کی فروخت کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی تصویر والے پاکستانی جھنڈے اور جھنڈیوں کی فروخت نہ ہونے دیں اور اے سی حضرات تمام بڑی مارکیٹوں میں جھنڈے اور جھنڈیاں فروخت کرنے والی دکانوں کو چیک کریں ۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ ایسے جھنڈے جن کا رنگ و ڈیزائن پاکستانی جھنڈے کے مطابق نہ ہو اِن کو ضبط کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ عوام الناس پاکستانی جھنڈے کے تقدس کو برقرار رکھیں۔
ڈی سی