دیامر میں سکولوں کا گھیراؤ جلاؤ قابل مذمت ہے،انجینئر احمد قیوم

دیامر میں سکولوں کا گھیراؤ جلاؤ قابل مذمت ہے،انجینئر احمد قیوم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر)المحمدیہ سٹوڈنٹس نے دیامر گلگت بلتستان میں شرپسند عناصر کی جانب سے سکولوں کی توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤکو افسوناک اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سکولوں پر حملوں سے ملک دشمن عناصر کے عزائم عیاں ہو چکے ہیں۔ ایسے عناصر کبھی بھی ریاست کے وفادار اور علم دوست نہیں ہو سکتے۔ المحمدیہ سٹوڈنٹس حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف فی الفور کاروائی کی جائے اور ان کو گرفتار کر کے کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔ ترجمان المحمدیہ سٹوڈنٹس انجینئر احمد قیوم کا کہنا تھا کہ تعلیم دشمنی پر مبنی کارروائیاں ان دہشت گردوں کے عزائم کی عکاسی کرتی ہیں۔ جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کا نشانہ بننے والے سکولوں میں سے نصف سے زائد کی تعداد لڑکیوں کی ہے۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ عناصر لڑکیوں کے حصول علم کے خلاف ہیں۔ جبکہ اسلام نے مردوں کے ساتھ ساتھ عورتوں کو بھی تعلیم حاصل کرنے پر زور دیا ہے۔


انھوں نے مزید کہا کہ ایسے شرپسند عناصر کی جانب سے سکولوں پر حملوں کے واقعات ماضی میں بھی ہوچکے ہیں، واقعہ میں ملوث تعلیم دشمن عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے اور ان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔
احمد قیوم