گرینڈ الائنس کے غبارے سے جلد ہوا نکل جائے گی،کامران سیف
لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ق)لاہور کے سیکرٹری اطلاعات کامران سیف نے اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کے بعد اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کو ہار ے ہوئے سیاستدانوں کا اکٹھ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الائنس میں شامل اکثریتی سیاستدان اپنی نشستوں سے ہار چکے ہیں ۔اس الائنس کے غبارے سے جلد ہوا نکل جائے گی
اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کے غبارے سے جلد ہوا نکل جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ عام انتخابات میں عوام نے جنہیں اپنے ووٹ کی طاقت سے مسترد کردیا ایسے ہارے ہوئے سیاستدان اقتدار کے حصول کیلئے غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کرنے کی بجائے عوام میں جاکر ان کی خدمت کریں۔جنہیں عوام نے مسترد کردیا وہی سیاستدان انتخاب میں دھاندلی کا واویلا مچارہے ہیں
کامران سیف