بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا،اشر ف بھٹی

بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا،اشر ف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ بدترین لوڈ شیڈنگ نے جہاں پر عام آدمی کا سانس لینا مشکل کردیا ہے تو وہی پر کاروباری حضرات بھی اس وجہ سے پریشانی کا شکار ہیں ملکی صنعت کا پہیہ بھی اس وجہ سے جام ہو رہا ہے ۔
نہوں نے مطالبہ کیا کہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے اور عوام کو اس اذیت سے جلد سے جلد نجات دلائی جائے عوام پہلے ہی گرمی اور حبس کی وجہ سے پریشان ہیں اور اوپر سے انہیں شدید لوڈ شیڈنگ میں راتیں جاگ کر گزارنی پڑرہی ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ اس طرف خصوصی توجہ دی جائے اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔