جنرل قمر جاوید باجوہ سے مالدیپ کے ہائی کمشنر کی ملاقات

جنرل قمر جاوید باجوہ سے مالدیپ کے ہائی کمشنر کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مالدیپ کے ہائی کمشنر احمد سلیم نے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مالدیپ کے ہائی کمشنر احمد سلیم کی ملاقات جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) میں ہوئی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دفاعی شعبہ میں تعاون سے متعلق بات چیت کی گئی۔ ہائی کمشنر مالدیپ احمد سلیم نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام کیلئے پاک فوج کا کلیدی کردار ہے۔
ملاقات

مزید :

صفحہ اول -