پی ٹی آئی کو بتائیں گے اپوزیشن کیسے ہوتی ہے

پی ٹی آئی کو بتائیں گے اپوزیشن کیسے ہوتی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمن نے کہا ہے کہ ہم اسمبلی جا کر عوامی حقوق کی آواز بلند کریں گے اور پی ٹی آئی کو ایشو ٹو ایشو سیاست کرکے بتائیں گے کہ اپوزیشن کیسے کی جاتی ہے ہم یہ سمجھتے ہیں کہ عوام کے اصل حقوق کی آواز بلند کرنے لئے سب سے مضبوط اور فعال پلیٹ فارم اسمبلی ہے اس لئے ہم نے الیکشن میں ہمارے قائدین کے نتائج روکے جانے اور ان میں مبینہ طور پر ردوبدل کے باوجود اسمبلی میں جانے کا سب سے پہلے اعلان کیا تھا۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم متحدہ اپوزیشن کو ہر ایشو پر ساتھ لیکر چلیں گے یہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے موقف کی تائید ہے کہ متحدہ اپوزیشن ایک پلیٹ فارم پر نہ صرف اکھٹی ہوئی ہے بلکہ اس نے ہمارے کہنے پر اسمبلی جانے کا فیصلہ بھی کیا ہے جو جمہوریت کے لئے ایک نیک شگون ہے ۔
شیری رحمن

مزید :

صفحہ اول -