تحفظاتکے باوجود چاہتے ہیں سسٹم آگے بڑھے

تحفظاتکے باوجود چاہتے ہیں سسٹم آگے بڑھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ یہ اچھی بات ہے کہ متحدہ اپوزیشن اسمبلی کا حصہ بننے جارہی ہے اور یہ اس سے بھی اچھی بات ہے کہ متحدہ اپوزیشن نے اپنے امیدواروں کو اسمبلی میں حکومت کے امیدواروں کا مقابلہ کرنے کے لئے لانے کا فیصلہ کیا ہے ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں ۔ایشو آف دی ڈے میں بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیاست دانوں کو اسمبلی کے فلور پر ہی بات کرنی چاہئے اسمبلی کا بائیکاٹ کرنا مناسب نہیں ہے رہی الیکشن میں نتائج قبول کرنے کی بات تو اس پر ایم کیو ایم پاکستان کو بھی تحفظات ہیں اور ہم اب بھی اپنی اس بات پر قائم ہیں کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ سسٹم آگے بڑھے اور جس کو عوام نے مینڈیٹ دیا ہے وہ حکومت کرے۔
فاروق ستار

مزید :

صفحہ اول -