نواز شریف دور میں گردشی قرضوں کی خلاف ضابطہ ادائیگی پر انکوائری کا فیصلہ

نواز شریف دور میں گردشی قرضوں کی خلاف ضابطہ ادائیگی پر انکوائری کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے نواز حکومت کی 2013ء میں 480 ارب روپے سرکلر ڈیٹ کی خلاف قواعد ادائیگی کا کھاتہ بھی کھول لیا۔ اسحاق ڈار، انوشہ رحمان اور فواد حسن فواد کیخلاف بھی انکوائری شروع، پشاور میٹرو بس منصوبے میں کرپشن کی باقاعدہ تحقیقات کا حکم دیدیا گیا۔نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا،نیب اعلامیہ کے مطابق اسحق ڈار، انوشہ رحمان اور سابق چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی اسماعیل شاہ کے خلاف این جی ایم ایس اے کا غیر قانونی ٹھیکہ دینے کی انکوائری ہو گی۔اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے خلاف بدعنوانی کی شکایات کی انکوائری شروع کرنے کی منظوری دی گئی ۔پیپلز پارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد، سابق ای ڈی لوک ورثہ اور دیگر کیخلاف من پسند کمپنیوں کو ٹھیکے دینے کے الزام کی تحقیقات کی جائے گی۔ نیلم جہلم پروجیکٹ انتظامیہ کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور بدعنوانی کی شکایت پر انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔نیب مقامی اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں اور سرمایہ کاروں کیخلاف منی لانڈرنگ اور دبئی میں 101 ارب روپے کے غیر قانونی اثاثے بنانے کی بھی انکوائری کرے گا۔سابق صوبائی وزیر بلوچستان صادق عمرانی اور سابق ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب مظفر علی رانجھا کے خلاف الزامات کی جانچ پڑتال کی منظوری دیدی گئی ہے۔چیئرمین نیب نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے افسران کے خلاف جہازوں کے آلات کی خریداری کا ٹھیکہ من پسند کمپنیوں کو دینے کی انکوائری کی منظوری بھی دی۔جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے شیخ زید کمپلیکس کے شعبہ امراض قلب کے سابق سربراہ ڈاکٹر اجمل کے خلاف شکایت کی انکوائری شروع کرنے کی منظوری بھی دی۔اس کے علاوہ اجلاس میں پنجاب کارڈیالوجی کے افسران، حکومت پنجاب اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کی انکوائری کی منظوری بھی دی گئی۔نیب اجلاس میں ناردرن پاور پلانٹ گوجرانوالہ کے افسران کے خلاف بدعنوانی کی شکایت پر تحقیقات کی منظوری بھی دی گئی۔چیئرمین نیب نے سابق چیف فنانشل آفیسر پنجاب پاور ڈیویلپمنٹ کمپنی اکرم نوید کے خلاف تحقیقات کی منظوری بھی دی۔سابق ڈائریکٹر فنانس ایرا، سابق ڈائریکٹر فنانس پی ایچ اے کیخلاف تحقیقات کی منظوری بھی دی گئی۔
نیب اجلاس

مزید :

صفحہ اول -