صدر پا کستان کے انتخاب کیلئے تیاریاں شروع

صدر پا کستان کے انتخاب کیلئے تیاریاں شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آ با د(سٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے لیئے تیاریاں شروع کردیں،اس سلسلے میں چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز نے ہائی کورٹس کے رجسٹرار کو خطوط ارسال کر تے ہوئے پولنگ آفیسرز کی تعیناتی کی درخواست کر دی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے لیئے تیاریاں شروع کردیں، اس سلسلے میں چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز نے ہائی کورٹس سے پولنگ آفیسرز کی تعیناتی کی درخواست کر دی۔ چاروں صوبائی الیکشن کمیشنرز نے ہائی کورٹس کے رجسٹرار کو خطوط ارسال کر دیئے ہیں جبکہ چاروں صوبائی الیکشن کمیشنرز نے پولنگ آفیسرز کی اسمبلیوں پر تعیناتی سے متعلق سیکریٹری الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا،ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن صدارتی انتخاب سے متعلق جلد شیڈول جاری کرے گا۔ چیف الیکشن کمشنر آئین کے آرٹیکل 41 کے تحت صدارتی انتخاب کی منظوری دے گا۔
صدر پا کستان

مزید :

صفحہ اول -