سرکاری فنڈز عوام کی امانت ، حکومتی قمحکمے بچت کا کلچر اپنائیں ، نگران وزیر اعلٰی پنجاب

سرکاری فنڈز عوام کی امانت ، حکومتی قمحکمے بچت کا کلچر اپنائیں ، نگران وزیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ سرکاری محکموں میں بچت کا کلچر وقت کی اہم ضرورت ہے ،مالیاتی امورمیں شفافیت ترقی اورخوشحالی کی نوید ہے ۔ سول سیکرٹریٹ میں گزشتہ روز اعلی سطحی اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ سرکاری فنڈز عوام کی امانت ہیں ،دیکھ بھال کرصرف کیا جائے ۔ سرکاری محکمے مالیاتی امور میں ڈسپلن اورقواعد و ضوابط کی پابندی یقینی بنائیں۔ جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈزکے اجراء پر پابندی نہیں لگائی گئی۔ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ نگران حکومت نے اپنے مینڈیٹ کے مطابق بجٹ اورڈویلپمنٹ کے امورشفافیت سے سرانجام دئیے ہیں۔نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کی ضرورت اورمسائل کو مدنظر رکھ کر جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ۔دریں اثناء نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے چلاس میں سکولوں میں توڑپھوڑ اور آگ لگانے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی مذموم کارروائیاں قوم کی بیٹیوں کو حصول تعلیم سے نہیں روک سکتیں۔ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ علم کی شمع روشن کرکے ہی انتہا پسندی کی سوچ کو شکست دی جا سکتی ہے۔یوم شہدائے پولیس کے موقع پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ پولیس کے شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلاشبہ پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز ملک کے اندر موجود دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں مصروف عمل ہیں اورملک کی بقا و سلامتی کیلئے پولیس فورس کی عظیم قربانیاں انمٹ ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -