مجھے اور خاندان کی جان کو خطرہ ، جسٹس شوکت عزیز کی دورہ برطانیہ سے معذرت

مجھے اور خاندان کی جان کو خطرہ ، جسٹس شوکت عزیز کی دورہ برطانیہ سے معذرت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اپنے اور اہلخانہ کی زندگیوں کو لاحق سنگین خطرات کے باعث برطانیہ میں منعقدہ ایک ورکشاپ میں شرکت سے معذرت کرلی۔ برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں واقع ہل ہونیورسٹی میں 11 سے 18 اگست کے دوران ’’انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی‘‘کے عنوان سے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔جسٹس شوکت صدیقی نے اپنے خط میں لکھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کے نئے شوکاز اور خطرات کے باعث وہ برطانیہ نہیں جاسکتے۔انہوں نے کہا کہ مجھے اور میرے خاندان کے افراد کی زندگیوں کو سنگین خطرات لاحق ہیں لہٰذامیں انہیں اکیلا چھوڑ کر نہیں جاسکتا۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو مخاطب کرکے لکھا کہ میری نامزدگی واپس لے کر ورکشاپ کے آرگنائزرز کو آگاہ کردیں۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس شوکت صدیقی کو اس ورکشاپ میں شرکت کیلئے نامزد کیا تھا۔
جسٹس شوکت عزیزصدیقی

مزید :

صفحہ اول -