سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر احتجاج کرنیوالی خاتون بے ہوش ہوگئی
لاہور(نامہ نگار خصوصی )سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر احتجاج کرنے والی خاتون بے ہوش ہوگئی ،گرمی اور حبس کے باعث خاتون کے بے ہوش ہونے پر فوری طو رپرریسیکیو 1122 کو طلب کیا گیا جس نے خاتون کو ابتدائی طبی امداد دی،خاتون کا کہنا ہے کہ میرے بیٹوں پر مخالفین کی جانب سے تشدد کیا گیا،سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری نے مجھے سیکیورٹی دی لیکن اب سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے،میرے پورے خاندان کی جان کو خطرہ ہے ،چیف جسٹس پاکستان نوٹس لیں۔
خاتون بیہوش