پی ٹی آئی کا مرکز اور صوبوں میں کابینہ ارکان کی تعداد کم رکھنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا مرکز اور صوبوں میں کابینہ ارکان کی تعداد کم رکھنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( شہزاد ملک سے ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حکومت میں آکر مکمل کفایت شعاری کے اعلان پر عمل درآمد کیلئے مرکز اور صوبوں میں کا بینہ ارکان کم رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق عمران خان قومی خزانے کی بچت کیلئے ایک ایک وزیر کو متعدد محکموں کے قلمدان دیں گے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد اور ڈاکٹر مراد ر اس پنجاب کی کابینہ میں محکمہ صحت کے قلمدان کے امیدوار ہیں ،راجہ بشارت کو وزیر قانون و پارلیمانی امور بنایا جائے گا ، سعید اکبر نوانی کو جیل خانہ جات کا محکمہ ملنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق میاں محمود الرشید کو محکمہ بلدیات اورمیاں اسلم اقبال کو سیاحت کیساتھ ساتھ ایکسائز یا پھر ثقافت و اطلاعات اورسبطین خان کو سی اینڈ ڈبلیو کا وزیر بنایا جا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق جنرل انتخابات میں کامیاب ہونے والی سونیا کو خواتین کی وزارت دی جا سکتی ہے جبکہ یار ہراج کو بھی وزیر بنائے جانے کا امکان ہے، دو وزارتیں مسلم لیگ (ق) کو دی جائیں گی جن کے نام چودھری پرویز الٰہی دیں گے ۔ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے کامیاب رکن اسمبلی کو ڈپٹی سپیکر شپ دی جائے گی۔
کا بینہ ارکان / تعداد

مزید :

صفحہ اول -