پیپلز پارٹی کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر پرویز خٹک کی قوم سے معافی
پشاور(آئی این پی) سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے انتخابی مہم میں پیپلز پارٹی کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر قوم سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں اپنے بیان پر عدالت میں بھی معذرت کرچکا ہوں، میرا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں بلکہ معاشرتی خرابی کی نشاندہی تھی، میرے بیان سے اگر کسی کے جذبات مجروح ہوئے ہیں تو معذرت خواہ ہوں، الیکشن میں ووٹ کی خریدوفروخت معاشریف خرابیوں کا حصہ ہے۔ جمعہ کو اپنے بیان میں پرویز خٹک نے کہا کہ انتخابی مہم میں پیپلز پارٹی کیخلاف جو نازیبا الفاظ استعمال کیے اس پر میں قوم سے معافی مانگتا ہوں، الیکشن میں ووٹ کی خرید و فروخت معاشرتی خرابی کی نشاندی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میرے بیان سے اگر کسی کے جذبات مجروح ہوئے ہیں تو معذرت خواہ ہوں۔
پرویز خٹک معافی