فلک اعجاز کا یوم آزادی کیلئے نیا میڈلے ریکارڈ

فلک اعجاز کا یوم آزادی کیلئے نیا میڈلے ریکارڈ
فلک اعجاز کا یوم آزادی کیلئے نیا میڈلے ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( فلم رپورٹر)معروف گلوکارہ فلک اعجاز نے اپنا یوم آزادی کاخصوصی میڈلے ریکارڈ کروادیا۔ فلک اعجاز کے اس خصوصی میڈلے کی ریکارڈنگ گذشتہ رات کلک سٹوڈیومیں مکمل کی گئی جس کی موسیقی استاد خاور حسین نے ترتیب دی ہے اس گانے کو ٹیپو سردار نے ریکارڈ کیا ہے۔ایک ملاقات کے دوران فلک اعجاز نے بتایاکہ اس گانے کو وہ یوم آزادی کو ہونے والے میوزیکل شوزمیں پرفارم کریں گی اور چینلز پر بھی گائیں گی۔انہوں نے کہاکہ وہ مقابلہ بازی پر یقین نہیں رکھتیں بس اپنا آپ منوانا چاہتی ہیں۔یوم آزادی پر بہت سارے گلوکاروں نے ملی نغمے تیار کئے ہیں مگر وہ چاہتی ہیں کہ ان سب سے ہٹ کر کچھ نیا کریں۔
اس لیئے انہوں نے مختلف ملی نغموں پر مشتمل میڈلے تیار کیا ہے جسے وہ یوم آزادی پر منعقدکیئے جانے والے میوزک شوزمیں پرفارم کریں گی۔

مزید :

کلچر -