سوپور میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں مزید 2کشمیری شہید

سوپور میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں مزید 2کشمیری شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا کے علاقے سوپور میں بھارتی فورسز نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق قابض بھارتی فوج اور پولیس نے دونوں کشمیریوں کو سوپور میں محاصرے کے دوران شہید کیا۔واقعے کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ ہوگئی۔انتظامیہ نے ضلع بارہ مولا میں انٹرنیٹ سروس معطل جبکہ تعلیمی ادارے بھی بند کر دیئے ہیں۔دوسری جانب ضلع کپواڑہ میں مکمل ہڑتال رہی ، جہاں گزشتہ روز بھارتی فوج نے 2 کشمیریوں کو شہید کیا تھا، اس موقع پر احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے جن میں بھارتی فوجیوں کی بربریت کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں گزشتہ ماہ 21 کشمیریوں کو شہید جبکہ 310 کو زخمی کیا، جن پر پیلٹ،گولیاں اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی ۔ ر پو ر ٹ کے مطابق جولائی میں حریت رہنماؤں سمیت 169 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ قابض فوج نے محاصروں کے دوران 46 گھروں کو تباہ بھی کیا۔
کشمیری شہید

مزید :

صفحہ آخر -