کلاسز کے بعد طلباء کے الحمراء آرٹس کونسل میں بیٹھنے پر پابندی

کلاسز کے بعد طلباء کے الحمراء آرٹس کونسل میں بیٹھنے پر پابندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)الحمرا آرٹس کونسل میں زیر تعلیم طلبا کی غیر اخلاقی حرکات میں ملوث ہونے کی شکایات کے بعد انتظامیہ نے پابندی عائد کردی ہے کہ طلبا کلاسز کے بعد وہاں زیادہ دیر نہیں بیٹھ سکتے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ میوزک اوردیگر کلاسز کے طلبا اور طالبات کلاسیں ختم ہونے کے بعد دیر تک الحمر کی سیڑھیوں اور راہداریوں میں بیٹھے رہتے ہیں جبکہ بعض طلبا غیر اخلاقی حرکات میں بھی ملوث پائے گئے ہیں جس پر چیئرمین لاہور آرٹس کونسل توقیر ناصر نے کلاسز کے بعد طلبا کے وہاں بیٹھنے پر پابندی عائد کردی ہے۔طلبا نے اس الزام کو مسترد کردیا ہے کہ وہ غیر اخلاقی حرکات میں ملوث ہیں۔ طلبا نے احتجاجی مظاہرے میں نعرے لگاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ آرٹ کو آزاد کرو۔
آرٹس کونسل

مزید :

صفحہ آخر -