خیبر پختونخوا اور سندھ میں عیدالضحیٰ پربغیراجازت کھالیں جمع کرنے پرپابندی
پشاور،کراچی ( مانیٹر نگ ڈیسک)عید الاضحی کے آمد سے قبل ہی خیبر پختونخواہ اور سندھ میں بغیر اجازت کھالیں اکٹھی کرنے والی تنظیموں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔نجی ٹی وی چینل’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق خیبر پختونخواہ اور سندھ میں عیدالضحیٰ پربغیراجازت کھالیں جمع کرنے پرپابندی عائد کر دی گئی ہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، نوٹیفیکیشن کے مطابق بغیراجازت کھالیں جمع کرنیوالوں کیخلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی ہوگی،سیاسی ومذہبی جماعتیں بغیراجازت کیمپ نہیں لگاسکیں گی،کھالیں جمع کرنے کیلئے کمشنراورڈپٹی کمشنرسے اجازت لیناہوگی۔
پابندی