48 گھنٹے گزر جانے کے باوجود بند روڈ گرڈ کی خرابی دور نہ ہو سکی
لاہور(کامرس رپورٹر) 48 گھنٹے گزر جانے کے بعدبھی بند روڈ گرڈ کی خرابی دور نہ ہو سکی جس کے باعث پورا شہر شدید لوڈ شیڈنگ کا شکار ہو گیا ۔ شہر میں لوڈ شیڈنگ کادورانیہ بڑھا کر دس گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں بارہ گھنٹے سے بھی زائد کر دیا گیا ۔جبکہ کئی مقامات پر لوڈ شیڈنگ کے ستائے لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور لیسکو کے خلاف شدید احتجاج اور نعرہ بازی کی ۔ بدھ کی رات بریک ڈاؤن کے باعث بجلی کی فراہمی سے محروم ہو جانے والے دس گرڈ ز کو تاحال بھی متبادل نظام سے ہی بجلی فراہمی کی جا رہی ہے اس پلان کے باعث شہر کے تمام گرڈز کو ہر گھنٹے کے بعد ایک گھٹنے کے لئے بند کیا جا رہا ہے ۔ دوسری جانب بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ کے باعث ڈیگر ڈسکوز میں بھی آٹھ سے دس گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ بار بار ہونے والی لوڈ شیڈنگ کے باعث بیشتر علاقوں میں پانی کی بھی قلت ہو گئی ۔ رات کوبھی بار بار ہونے والی لوڈ شیڈنگ کے باعث لوڈ رات کو دو گھنٹے سکون کی نیند بھی نہیں لے سکے ۔ این ٹی ڈی سی کے مطابق فنی خرابی دور کئے جانے کے حوالے سے حتمی وقت نہیں دے سکتے ۔
خرابی دور