بچہ حوالگی کیس: راحیلہ مگسی کے پوتے کی باپ سے ملاقات کاحکم

بچہ حوالگی کیس: راحیلہ مگسی کے پوتے کی باپ سے ملاقات کاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے سینیٹر راحیلہ مگسی کے 3سالہ پوتے محمد مصطفی کی حوالگی کیس میں بچے کی باپ محسن مگسی سے آدھا گھنٹہ ملاقات کروانے کے بعد آج 4اگست کودوبارہ باپ بیٹے کی ملاقات کرانے کا حکم دے دیا ۔عدالت نے 6 اگست کو فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے بھی طلب کر لیا ہے۔جسٹس مامون رشید شیخ نے بچے کے والد محسن مگسی کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار محسن مگسی نے موقف اختیار کیا کہ خدیجہ امجد نامی خاتون سے 2013 ء میں اس کی شادی ہوئی جس کے بعد2015 ء میں طلاق ہو گئی ،گارڈین عدالت بچے کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے چکی ہے ،عدالتی فیصلے کے بعد بچے سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی ،عدالت سے استدعا ہے کہ گارڈین عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے بچہ ماں سے لے کرباپ کے حوالے کیا جائے ۔
بچہ حوالگی کیس

مزید :

صفحہ آخر -