گریڈ20اور پولیس کے اعلیٰ افسروں کے تبادلے، تقرریاں
لاہور،اسلام آباد(کرائم رپورٹر، آن لائن) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سیکرٹریٹ گروپ نے گریڈ20کے افسر سعد فیصل عباس، عظمت نواز، ظفر عباس، بی ایس پی گروپ کے محمد اختر عباس اور ارقم طارق کے تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ جمعہ کو جاری نوٹفیکیشنز کے مطابق سعد فیصل عباس کو جوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جے ایس فنانس، عظمت نواز کو جے ایس اکنامک افیئر ڈویژن سے جوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ظفر عباس کو جوائنٹ سیکرٹری پاور ڈیژن سے جے ایس فنانس، محمد اختر شاہ کو ریلوے پولیس، ارقم طارق کو حکومت پنجاب اور وایس نعمان کنڈلی کو جے اکنامک افیئر ڈویژن رپورٹ کرنے احکامات جاری کئے گئے ہیں،جمعہ کو پنجاب سے بھی پولیس سروس آف پاکستان کے اعلیٰ افسران کے تقرر تبادلے کئے گئے ہیں ، تبدیل کئے جانیوالے افسران میں ملک ابوبکر بخش کو آر پی او ملتان سے اے آئی جی پی انویسٹیگیشن برانج، کنور شاہ رخ کو اے آئی جی پی سے آر پی او ملتان،ذوالفقار حمید کوآرٹی او گوجرانوالا سے ڈی آئی جی پی آئی ٹی پنجاب اورشاہد حنیف کو اے آئی جی پی الائیٹ پولیس سے آر پی اور گوجرانولا شامل ہیں۔ دریں اثناء آ ئی جی پنجا ب ڈاکٹر سید کلیم اما م نے ایس ایس پی سکیو رٹی لا ہور عما ر ہ اطہر کو ڈی پی او بہا ولنگر تعینا ت کر دیا ہے جبکہ ڈی پی او بہا ولنگرمستنصر فیر وز کو سی پی او رپو رٹ کر نے کا حکم دیا ہے۔اسی طر ح ڈی پی او ڈیر ہ غا زی خا ن کو سی پی او رپو رٹ کر نے کا حکم دیا جبکہ ایس یس پی آ پر یشن راولپنڈ ی عمر ان محمو د کو ڈی پی او ڈیڑ ہ غا زی خا ن تعینا ت کر دیا گیا ہے۔
تبادلے