سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کیس، عمران خان کی 7اگست کو نیب میں طلبی

سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کیس، عمران خان کی 7اگست کو نیب میں طلبی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ہیلی کاپٹر کیس میں 7 اگست کو طلب کرلیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ عمران خان نے 74 گھنٹے دو سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کیے اور اس حوالے سے پوچھ گچھ کے لیے انہیں ذاتی حیثیت میں 7 اگست کو طلب کیا گیا ہے۔نیب حکام کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور ایوی ایشن حکام سے بیانات پہلے ہی قلمبند کیے جاچکے ہیں۔