عمر شریف کو اداکاری کے شعبے میں حکومتی ایوارڈ دیاجائے،یاسین ملک
کراچی (پ ر) متوقع وزیراعظم عمران خان کو چائیے کہ وہ نامور فنکار عمر شریف کو انکی فنی خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز دینے کا اعلان کریں یہ انکی خدمات کا بہترین خراج تحسین ہوسکتا ہے ان خیالات کا اظہار مقررین نے عمر شریف کی زندگی پر کتاب کی رونمائی کے موقع پر کہی۔کتاب ہمیں تم سے پیار ہے صحافی و ادیب عارف افضال عثمانی نے تحریر کی ہے جس میں عمر شریف کی زندگی کے مختلف پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔اس تقریب کا انعقاد پپلسٹی چینل کے تحت گذشتہ روز کراچی جیم خانہ میں کیا گیا تھا اس تقریب میں مشہور و معرف فنکاروں، کھلاڑیوں اور صنعتکاروں نے شرکت کی۔ معروف کاروباری اور سماجی شخصیت سردار یاسین ملک اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ کامیڈین عمر شریف، زیبا شہناز، نعیمہ گرج، روف لالا، اولمپین اصلاح الدین، سمیع اللہ، شہزاد رضا، زرین غزل، محمد نعیم قریشی،عارف افضال عثمانی، جاوید شیخ، بہروز سبزواری، سلیم مغل، راجو جمیل و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر سینئر اداکار راجو جمیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کئی لوگوں کو اعلی حکومتی اعزازات سے نوازا جا چکا ہے لیکن عمر شریف ابتک اس سے محروم ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمر شریف کو جلد از جلد ہلا ل امتیاز سے نوازا جانا چاہئے کیونکہ ان کی خدمات بہت زیادہ ہیں۔پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولپمین اصلاح الدین نے کہا کہ عمر شریف جو بھی کام کرتے ہیں بہت محنت اور لگن سے کرتے ہیں اسی کی ایک مثال انکا اسپتال بنانا بھی ہے جسکو انہوں نے بہت لگن سے تعمیر کررہے ہیں۔انہوں نے عمر شریف نے ڈرامہ اور فلم کی سینچری بنا رکھی ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے ۔اس موقع پر سمیع اللہ نے کہا کہ عمر شریف کو اپنے فن سے لوگوں کے دلوں کے غم چرانے کا ہنر آتا ہے اور انہیں چاہیئے کہ وہ اپنے کا م کو اسی انداز سے جاری رکھیں۔مشہور ٹی وی اداکار بہروز سبزواری نے کہا کہ عمر شریف اس ملک کا فخر ہیں اور ہمیں انکی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ اس موقع پر جاوید شیخ نے کہا کہ میں نے بہت سے بھارتی اداکاروں کے ساتھ کا م کیا ہے اور ہرکوئی عمر شریف کا گرویدہ ہے۔انہوں نے عمر شریف کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔اس موقع پر مہمان خصوصی سردار یاسین ملک نے کہا کہ ہم عمر شریف کے ہسپتال کی تعمیر میں بھر پور تعاون کریں گے کیونکہ وہ ایک لیجنڈ ہیں تو ہمیں بھی انکا نیک کام میں ساتھ دینا چاہئے۔عمر شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہویے کہا کہ اگر ان سے پہلے معین اختر، منور ظریف، لہری یا نرالہ پر خطاب لکھی جاتی تو انہیں زیادہ خوشی ہوتی۔انہوں نے کہا کہ انکا ہسپتال ماں آدھا مکمل ہو چکا ہے اور اس کا بقیہ کام بھی جلد مکمل کرلیا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر مصنف عارف افضال نے تمام شرکاء کا شکرایہ ادا کیا۔