پیپسی فاؤنڈیشن کی ورلڈ فوڈ پروگرام کو ایک لاکھ ڈالرکی گرانٹ
کراچی(پ ر)نئے تعلیمی سال کے آغاز میں ہی پیپسی کو فاؤنڈیشن کی جانب سے خیبر پختون خواہ میں طالبات کے لیے ورلڈ فوڈ پروگرام کو ایک لاکھ ڈالر گرانٹ دینے کا اعلان کیا گیا۔ ورلڈ فوڈ پروگرام دنیا میں بھوک کے خاتمے کے لیے کام کرنے والی سب سے بڑی فلاحی تنظیم ہے۔ ایک لاکھ ڈالر کی گرانٹ سے خیبر پختونخواہ میں نئے شامل ہونے والے اضلاع میں سکول جانے والی طالبات کے لیے غزائیت سے بھرپور کھانے کا بندوبست کیا جا سکے گا۔ یہ گرانٹ بنیادی طور پر صحت مند زندگی، پیپسی کو ایمپلائیز ویل بینگ پروگرام اور پیپسی کو فاؤنڈیشن کی جانب سے تیار کیے گئے سٹیپ چیلنج پروگرام کے نتیجے میں دی گئی ہے۔ سٹیپ چیلنج پروگرام جو کہ Ready, Step, Move133Give کے تحت چل رہا ہے اس کا بنیادی مقصد پیپسی کو ملازمین کو اپنی بہتری کی جانب بڑھنے کے ساتھ ساتھ اس بات کی ترغیب دینا ہے کہ وہ سوسائیٹی میں بھوک کے خاتمے کے لیے بھی اپنا حصہ ڈالیں۔ خیبر پختونخواہ میں نئے شامل ہونے والے اضلاع میں بیشتر علاقے ایسے ہیں جہاں لڑکیوں کی تعلیم کی شرح انتہائی کم ہے ہائی سکول کی عمر کی اکثر لڑکیاں سکول نہیں جا رہی ہیں۔ ورلڈ فوڈ پروگرام اور پیپسی کو میں ہونے والی اس شراکت سے لڑکیوں کو تعلیم جاری رکھنے میں مدد فراہم ہو گی ۔ پیپسی کو پاکستان اینڈ افغانستان کے وائس پریزیڈنٹ و جنرل مینیجر، فرقان احمد سید کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بیشتر علاقوں میں طلباع و طالبات بھوکے سکول جاتے ہیں جس کے باعث وہ تعلیم پر مکمل توجہ نہیں رکھ پاتے اور ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے ساتھ ہماری شراکت کے ذریعے طالبات کو تعلیم جاری رکھنے میں مدد کی جا سکے گی۔ فرقان سید کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات کا ادراک ہے کہ تعلیمی کارکردگی میں بہتر نیوٹریشن والی غذا کا کردار کتنا اہم ہے اور ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ جس طرح پیپسی کو ملازمین Ready, Step, Move133Give پروگرام کے تحت اپنی بہتری کے ساتھ ساتھ سکول جانے والی طالبات کی غزائی ضروریات پوری کرنے کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ Ready, Step, Move133Give بنیادی طور پر پیپسی کو بامقصد کارکردگی کے اقدامات کا حصہ ہے۔ پیپسی کو کی جانب سے با مقصد کاکردگی کی خاطر رکھے گئے گولز کے تحت پائیدار ترقی کے ساتھ ساتھ ماحول اور معاشرے کی بہتری کے لیے اقدامات شامل ہیں۔ پیپسی کو 2025 تک پیپسی کو فاؤنڈیشن اور دیگر زرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے کم از کم تین ارب تک خوراک کم مراعات یافتہ صافین اور کمیونیٹیز تک پہنچائی جائے گی۔ پیپسی کو اس حوالے سے کامیابی کے ساتھ اپنے گولز پر عمل پیرا ہے اور اب تک پچاس کروڑ سے زائد تک خوراک پہنچائی جا چکی ہے۔