ہم نے 40 وزراء کا کام 6سے کروا کر دکھایاہے، محمد یوسف شیخ

ہم نے 40 وزراء کا کام 6سے کروا کر دکھایاہے، محمد یوسف شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) نگراں وفاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی محمد یوسف شیخ نے کہا ہے کہ نگراں حکومت نے 40وزراء کا کام6وزراء سے کروا کر دکھایا اور ثابت کیا کہ کم سے کم وزراء میں بھی اچھا کام کیا جاسکتا ہے۔نگراں وفاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی محمد یوسف شیخ نے جمعہ کو پاکستان اسٹینڈرڈ کنٹرول اتھارٹی اور اوشینو گرافی پاکستان انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا۔نگراں وزیر کو محکمہ کی کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں کی بریفنگ بھی دی گئی۔میڈیا سے گفتگو میں نگراں وفاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہاکہ سمندری آلودگی بہت بڑھ گئی ہے، اس لئے انڈسٹریل ویسٹ کے لئے قانون بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ الیکشن 2018 میں نگراں حکومت نے اپنا کردار 100فیصد ادا کیا ہے اور ہم نے 40 وزراء کا کام 6وزراء سے لیکر یہ ثابت کیا ہے کہ کم سے کم وزرا میں بھی اچھا کام کیا جاسکتا ہے۔محمدیوسف شیخ نے کہاکہ 10دن میں نئی حکومت کو حلف اٹھا لینا چاہیئے۔الیکشن میں دھاندلی کا الزامات کے حوالے سے وفاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا سیاسی جماعتوں نے دھاندلی کا الزام الیکشن کمیشن پر لگایا ہے نگراں حکومت پر نہیں۔