6اگست کو مظفرآبادآمد پر بیرسٹرسلطان کابھرپوراستقبال کرینگے،امتیازاعوان

6اگست کو مظفرآبادآمد پر بیرسٹرسلطان کابھرپوراستقبال کرینگے،امتیازاعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی چیئرمین ہیومین ریسورس و مین پاؤر امتیاز اعوان نے کہاہے کہ 6اگست کو مظفرآباد آمد پر قائد کشمیر ‘سابق وزیراعظم‘صدر تحریک انصاف آزادکشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کا فقیدالمثال استقبال کرینگے۔ قائد کشمیر پاکستان میں انتخابات میں پی ٹی آئی کی بھرپور کامیابی کے بعد مظفرآبا دآرہے ہیں۔ انہوں نے نامز دامیدواروں کی بھرپور مہم چلائی ۔ حلقہ کوٹلہ سے گاڑیوں کا ایک بڑا قافلہ مظفرآبا لے جائیں گے اور قائد کو خوش آمدید کہیں گے ۔ گزشتہ روز پٹہکہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہاکہ بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے تحریک انصاف کے امیدواروں کی بھرپور طریقے سے مہم چلائی ۔