کلرکہار،بکری چوروں کا گروہ گرفتار،مویشی برآمد

کلرکہار،بکری چوروں کا گروہ گرفتار،مویشی برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)کلرکہار پولیس نے بکری چوروں کے گروہ کو گرفتار کر لیا اور ملزمان سے چوری شدہ بکریاں اور بکرے برآمد کر لیے ، مجرمان کافی عرصے سے مویشی چوری کی وارداتیں کر رہے تھے اور تلہ گنگ میں ایک فارم کے اندر تمام جانوروں کو رکھا تھا اور عید الاضحی کے موقع پر تمام جانوروں کو بیچنے کا ارادہ رکھتے تھے ڈی پی اوعادل میمن نے بتایا کہ انسپکٹر ایس ایچ او مقصود احمد کلرکہار ، محمد شفیق اے ایس آئی ، عبدالرحمان نے ڈی ایس پی صدر سرکل کی نگرانی میں 46بکریاں ، ایک گائے اور دو بچھڑے برآمد کیے جبکہ جانور مالکان نے جمعہ کے روز ڈی پی او آفس میں ڈی پی او عادل میمن کو اس شاندار کارکردگی پر پھولوں کے گلدستے پیش کیے ۔