دچھورفقیراں سے اغوا ہونیوالی لڑکی تاحال بازیاب نہ ہوسکی

دچھورفقیراں سے اغوا ہونیوالی لڑکی تاحال بازیاب نہ ہوسکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد (بیورورپورٹ) دچھورفقیراں سے اغوا ہونیوالی لڑکی تاحال بازیاب نہ ہوسکی، رضاعی بھائی اپنی رضاعی بہن سے نکاح کرنے کیلئے سرتوڑ کوششوں میں مصروف، صابر اور نائلہ کا آپس میں کسی صورت نکاح نہیں ہوسکتا یہ دونوں رضاعی بہن بھائی ہیں، نکاح رجسٹرڈ کرنیوالے تمام ادارے ایسے نکاح کو رجسٹرڈ کرکے جرم میں شریک ہونے سے بچیں، اور اسلامی قوانین کی بالادستی قائم کریں، ان خیالات کا اظہار دچھور فقیراں کے رہائشی سرفراز ولد سیف علی نے گزشتہ روز میڈیا کے ذریعے اپنا پیغام اعلیٰ حکام تک پہنچانے کی غرض کا اظہار کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ نائلہ میری بیٹی ہے جس کو صابر نے 24 رمضان کو اغواکیا، تاکہ نکاح کرسکے حالانکہ نائلہ اور صابر نے اکٹھے دودھ پیا ہے اور دونوں آپس میں رضاعی بہن بھائی ہیں، پولیس دونوں کی تلاش کے لیے سرگرداں ہے مگر صابر نے اپنے آپ کو اور نائلہ کو اپنے والد اور دیگر ملزمان کی مدد سے روپوش کررکھا ہے، امید ہے پولیس اپنی کوشش میں کامیاب ہوگی، میں میڈیا کے ذریعے نکاح رجسڑڈ کرنیوالے تمام ذمہ داران سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کسی دھوکہ، جعلسازی میں آکر صابر ولد عبدالمجید ساکن دچھور فقیراں کا نائلہ دختر سرفراز سے نکاح رجسٹرڈ نہ کریں کیونکہ ان دونوں کے مابین نکاح کی ہمارا مذہب اجازت نہیں دیتا، یہ اپیل اس لیے کر رہا ہوں کہ صابر مختلف مقامات پر پاکستان و آزادکشمیر میں نکاح کی کوشش کرسکتا ہے، مجھے پولیس پر مکمل اعتماد اور بھروسہ ہے کہ وہ انشاء الل? میری بیٹی کو ظالموں کے چنگل سے نہ صرف بازیاب کرانے میں کامیاب ہوگی بلکہ اس غیرشرعی فعل کے مرتکب لوگوں کو سزا دلانے میں اہم کردار ادا کریگی۔