گجربرادری کا اتحاد واتفاق ہماری اولین ترجیح ہے، ،میاں نذیرکھٹانہ

گجربرادری کا اتحاد واتفاق ہماری اولین ترجیح ہے، ،میاں نذیرکھٹانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد (سٹی رپورٹر) صدر آل پاکستان گجرایسوسی ایشن آزادکشمیر میاں نذیر کھٹانہ نے کہا ہے کہ گجربرادری کا اتحاد واتفاق ہماری اولین ترجیح ہے، عمران خان نے اسلام آباد استحکام پاکستان گجر کنونشن میں جو اعلانات کیے تھے امید ہے اب وہ پورے کرینگے، چوہدری رحمت علی کا جسد خاکی واپس لانے کی مثبت پیشرفت متوقع ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان وآزادکشمیر بھر میں برادری کے اتحاد و اتفاق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں، حالیہ دنوں میں میں نے پورے آزادکشمیر کا دورہ کیا اور برادری کے اتحاد اتفاق کے لیے لوگوں سے تجاویز لیں انشاء الل? ہم اپنے اس مقدس مشن میں کامیاب ہونگے، انہوں نیکہاکہ ہمارا مقصد برادری کے اتحاد کے لیے کام کرنا ہے، ہم باقی بھی تمام برادریوں کو عزت واحترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ہمارا مشن اپنا مقام ومرتبہ بحال کرنا اور اس کو بلند کرنا ہے کسی کی مخالفت ہرگز نہیں اور نہ ایسا کرینگے۔