11اگست کو اراکین اسمبلی کی حلف برداری ، 12 کو سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہو گا ،الیکشن کمیشن
اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق 11اگست کو اراکین قومی اسمبلی کی حلف برداری ، 12اگست کو اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب اور 15اگست کو وزیر اعظم کا انتخاب اور حلف برداری ہوگی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن 7 اگست کو کامیاب اراکین کا نوٹیفیکیشن جاری کرے گا۔ 9اگست تک آزاد امیدواروں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔ 9اگست تک آزاد امیدواروں کو کسی پارٹی میں شمولیت کا وقت دیا جائے گااور 10اگست کو خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکیشن جاری ہوگا اور 11 اگست کو اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے ۔ جس کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے لئے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے۔ 12اگست کو اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے ۔ 12اگست کو اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہوگا اور حلف برداری ہوگی ۔ 13اگست کو وزیر اعظم کے عہدے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے۔ اور 15اگست کو نئے وزیر اعظم کا انتخاب ہوگا اور اسی روز حلف برداری کی تقریب ہوگی ۔