موثر اپوزیشن سے جمہوریت اور حکومت کے استحکام میں مدد ملے گی :اسد عمر

موثر اپوزیشن سے جمہوریت اور حکومت کے استحکام میں مدد ملے گی :اسد عمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( این این آئی ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ،متوقع وزیر خزانہ اسدعمرنے کہاہے کہ مضبوط حزب اختلاف سے ملک میں جمہوریت اورحکومت کے استحکام میں مدد ملے گی،معاشی چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہیں اورکبوتر کی طرح آنکھیں بند کرنے کی بجائے ان سے نبرد آزما ہونے کیلئے تیار ہیں ۔ ایک انٹر ویو میں اسد عمر نے کہا کہ ہم جمہوریت اورملکی ترقی وخوشحالی کیلئے کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سازی بارے سوال کے جواب میں کہاکہ تحریک انصاف مرکز اور پنجاب میں حکومت بنائے گی۔ پاکستان کی خراب معاشی صورتحال کا ادراک ہے لیکن ہم تمام پہلوؤں پر غور کر رہے ہیں ،ہم ان سے نبرد آزما ہونے کے لئے بھی تیار ہیں۔ پاکستانی قوم کئی دہائیوں سے پاکستان سے جڑے مسائل کا حل چاہتے ہیں اور اس کیلئے وہ یقینی طو رپر عمران خان کا ساتھ دینے کیلئے بھی تیار ہیں ۔
اسد عمر