حسن اور حسین نوا ز کے ریڈ وارنٹ کیلئے ایف آئی اے کا انٹر پول سے رابطہ
اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نوا ز کے ریڈ وارنٹ کیلئے انٹر پول سے رابطہ کر لیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد ایف آئی اے نے حکومت کی طرف سے انٹرپول کے ہیڈ کوارٹر فرانس کو درخواست بھیج دی ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے لکھے گئے خط میں درخواست کی گئی ہے کہ حسن اور حسین اشتہاری ہیں اور پاکستانی عدالت ان کے دائمی وارنٹ جاری کر چکی، لہذا انٹر پول ریڈ وارنٹ جاری کرے۔
ریڈ وارنٹ