پاور سیکٹر سمیت 200کمپنیوں کی نجکاری کا منصوبہ

پاور سیکٹر سمیت 200کمپنیوں کی نجکاری کا منصوبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( سپیشل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) پاور سیکٹر کی کمپنیوں اور اداروں کی نجکاری پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہوگی۔ ذرائع کے مطابق متوقع وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے 200 کمپنیوں، اداروں کی نجکاری کا عندیہ دینے پر ان اداروں کے ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )
گئی ہے۔ سابق حکومت کے ایجنڈے میں بھی بجلی کی تقسیم کاراور جنریشن کمپنیوں کی نجکاری شامل تھی۔ تاہم واپڈا کی سی بی اے یونین آل پاکستان واپڈاہائیڈرو الیکٹرک ورکرزیونین کی احتجاجی تحریک اور ہڑتالوں کے بعد حکومت نجکاری کے مسئلے پر پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوگئی تھی۔ پی ٹی آئی اقتدار سنبھالتے ہی نجکاری کا عمل شروع کردے گی۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو فوری ریلیف دینے کیلئے پاور جنریشن کے شعبہ میں رفارمز لانا چاہتی ہے جس میں سب سے بڑی رکاوٹ سرکاری افسرشاہی ہے۔ نجکاری کے ذریعے سرکاری افسر شاہی کو کنٹرول کرنے میں بڑی حد تک مدد ملے گی اور عوام کو بھی ریلیف فراہم کیا جاسکے گا اور فوری طورپر حکومتی ریونیومیں اضافہ بھی متوقع ہے۔
اداروں کی نجکاری