وکلاء کالونی کا قیام نیا ٹارگٹ ایڈووکیٹ شیخ محمد فہیم
ملتان (وقائع نگار )کنوینر کچہری بچاؤ تحریک ایڈووکیٹ شیخ محمد فہیم نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان آج ملتان آرہے ہیں اور ان کی جانب سے کچہری کو موجودہ حالت میں ہی توسیع دئیے جانے کا حکم متوقع ہے۔ اس عمل کے بعد کچہری بچاو تحریک اپنا مقصد حاصل کرلے گی اور آئندہ توسیعی منصوبوں کیلئے بار ایسوسی ایشنز اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔ اس تحریک کا مقصد کسی کی مخالفت کرنا نہ (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )
تھا اور اس کے قیام کا مقصد صرف وکلاء کو اپنے حق کیلئے آگاہ کروانا تھا۔سائلین،وکلاء4 اور پورے شہر کیلئے نیوجوڈیشل کمپلیکس جانا ہرگز ممکن نہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس سفر کا آغاز ہرگز آسان نہ تھا اور شروع میں کئی سنگین مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا لیکن جیسے وکلاء4 میں آگاہی آتی گئی سفر آسان ہوتا چلاگیا۔سفر کے دوران ہی چیف جسٹس پنجاب اور اس وقت کے سیشن جج ملتان کی باہمی سازش کے باعث کچہری کو نامکمل نیو جوڈیشل کمپلکس میں جبرا منتقل کیا گیا لیکن چیف جسٹس آف پاکستان نے اس وقت بھی ملتان کے وکلاء4 کا ساتھ دیتے ہوئے کچہری واپس منتقل کروائی جس کے بعد سازشی ٹولے کو منہ کی کھانا پڑی اور اب ایک بار پھر وکلاء4 کیلئے خوشخبری کیساتھ ملتان تشریف لارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کی رخصت کے بعد کچہری بچاو تحریک ملتان بار میں ایک تقریب کا انعقاد کرے گی جس میں متحرک سینئر و جونئیر وکلاء4 ،کلرکس بار ایسوسی ایشن اور پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کو شیلڈز دی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ کچہری بچاو تحریک نے اب اپنا مقصد حاصل کرلیا ہے اور آئندہ ایک نئی تحریک جو وکلاء4 کالونی کا قیام ہے اسکے لئے جدوجہد کا آغاز کرے گی۔
شیخ فہیم