غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 30کرو ڑ ڈالر کا اضافہ
کراچی(آن لائن) سٹیٹ بینک کے مطابق 27 جولائی کو غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے باعث مجموعی ذخائر 10 ارب 34 کروڑ 90 (بقیہ نمبر57صفحہ12پر )
لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔سٹیٹ بینک جاری بیان کے مطابق ملک کے مجموعی مائع ذخائر 17 ارب 8 کروڑ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 ارب 73 کروڑ ڈالر ہوگئے۔اس سے قبل 20 جولائی تک سٹیٹ بینک کے ذخائر 9 ارب 1 کروڑ ڈالر تھے، زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی سال 2018 میں 18 ارب ڈالر کے خسارے کے باعث ریکارڈ کی گئی، خسارہ مرکزی بینک کے ذخائر سے پورا کیا گیا تھا۔تاہم سٹیٹ بینک نے رواں ہفتے کے غیر ملکی ذخائر کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔
سٹیٹ بینک