میئرملتان سابق وزیراعظم نوازشریف سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد ملتان واپس

میئرملتان سابق وزیراعظم نوازشریف سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد ملتان واپس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر) میئر ملتان نویدالحق ارائیں سابق وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرکے (بقیہ نمبر47صفحہ7پر )
گزشتہ روز ملتان پہنچ گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ میاں نوازشریف کی جانب سے تمام میئرز کو ہدایت کی ہے کہ مسلم لیگ ن کے منشور کے مطابق میٹرو پولیٹن‘ میونسپل کارپوریشنز کو چلائیں تاکہ عوام کو سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے۔ میئر ملتان نویدالحق ارائیں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے عوام کو کئے گئے وعدے ہر صورت میں پورے کئے جائیں گے۔ انشاء اللہ ملتان کی تعمیرو ترقی میں تمام چیئرمینوں کو ساتھ لیکر چلیں گے تاکہ ملتان کو ترقی یافتہ شہروں میں شامل کروایا جاسکے۔
میئر ملتان