الیکشن کمیشن عوامی میندیٹ کو تحفظ دینے میں ناکام ،اپنا کردار ادا کرینگ ے :وسیم اختر

الیکشن کمیشن عوامی میندیٹ کو تحفظ دینے میں ناکام ،اپنا کردار ادا کرینگ ے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور( بیورورپورٹ )جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر و سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اخترنے کہا ہے کہ 2018کے انتخابات
(بقیہ نمبر46صفحہ7پر )
پر تمام ترتحفظات کے باوجود عوامی مینڈیٹ کا احترام اور جمہوری سسٹم کی مضبوطی چاہتے ہیں،ہمارا گلہ جیتنے والے امیدواروں سے نہیں بلکہ الیکشن کمیشن سے ہے،جو پرامن اور ماضی کے مقابلے میں بہتر انتظامات کرنے کے باوجود عوامی مینڈیٹ کی حفاظت کرنے میں ناکام ثابت ہوا، ہم نئی حکومت کی مخالفت برائے مخالفت نہیں بلکہ اچھے کاموں کی بھرپورحمایت اورجہاں بھی اسلام،نظریہ پاکستان اورجمہوری اقدار کے برعکس کوئی اقدام ہوا تو احتساب اور اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کے لیے ڈویژن بھر سے آئے ہوئے امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نظریاتی کارکن کبھی بھی حالات سے مایوس نہیں ہوتے بلکہ اگلے مرحلے کیلئے مزید نئے عزم وحوصلے کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں۔انتخابات میں فتح وشکست جماعت اسلامی کیلئے کوئی نئی بات نہیں ہے۔کارکنان نے جذبہ وہمت سے دن رات مہم چلائی اور قوم کے سامنے دیندارودیانتدار قیادت بھی پیش کی،جمہوری سسٹم میں ملک میں تبدیلی کا واحد ذریعہ انتخابات ہی ہیں،ان شاء اللہ جماعت اسلامی ملک میں اصلاح معاشرہ،شریعت کے نفاذ اور ملک کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے اپنی جدوجہد کرتی رہے گی۔ اجلاس میں امیر ضلع بہاول پور ڈاکٹر محمد اشرف،امیر ضلع رحیم یارخان ڈاکٹر انوار الحق،امیر ضلع بہاول نگر افتخار ندیم ،نائب امیر ضلع رحیم یارخان ڈڈاکٹر عمر فاروق شیخ،نائب امیر ضلع بہاول نگر عرفان اللہ ،صدر سیاسی کمیٹی رحیم یارخان،چوہدری اشتیاق،جنرل سیکرٹری بہاول نگر (جنوبی) محمد عمر فاروق،جنرل سیکرٹری (شمالی) بہاول نگر محمد حسین ضیاء،،جنرل سیکرٹری رحیم یار خان عبدالرحمن شاکر ،نائب امیر ضلع بہاول پور ڈاکٹر حافظ خیر محمد اور نائب امیر بہاول پور عبدالجلیل ہاشمی و دیگر نے شرکت کی۔
وسیم اختر