دوستون سے مشاورت کے بعد امجد فاروق کھوسہ،محسن عطاء کھوسہ پی ٹی آئی میں شامل

دوستون سے مشاورت کے بعد امجد فاروق کھوسہ،محسن عطاء کھوسہ پی ٹی آئی میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دراہمہ(نامہ نگار) ایم این اے سردار امجدفاروق خان کھوسہ ، ایم پی اے محسن عطا کھوسہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیاہے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہی ملک میں اصل تبدیلی لا سکتی ہے ۔ دوستوں کی مشاورت اور علاقے کی عوام کے مفاد کیلئے (بقیہ نمبر44صفحہ7پر )
پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔ انشاء اللہ ہم پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی قیادت میں ڈیرہ غازی خان کی عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے اور علاقے کی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں گے ۔ہم تہہ دل سے عوام کے مشکور ہیں جنہوں نے اپنا قیمتی ووٹ دے کر ہمیں کامیاب کرایا اور ہمارے اوپر اعتماد کیا ہم حلقہ کی عوام کی بے پناہ محبتوں کو نہیں بھولیں گے انکے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے بلکہ ہر موڑ پر اعلیٰ ایوانوں میں حلقہ کی عوام کی حقوق کی خاطر جنگ لڑیں گے ۔ملک شوکت علیم کوریہ، میاں فیاض احمد لُنڈ، رحیم بخش خان دودھا ، ڈاکٹر عبدالرحمن چوہدری، میاں شفیق احمد قریشی، میاں وحید قریشی، سابق ناظم ڈاکٹر جمیشد سعید قریشی، میاں سعید احمد قریشی، محمد سلیم ، بلال احمد ، حاجی اللہ بخش خان گوپانگ ، ملک غلام مصطفی ڈھول،محمد قاسم خان ، عابد حسین دھول ، عبدالمجید گھلو ، امان اللہ خان گھلو، محمد رفیق خان گھلو ، و دیگر سینکڑوں کی تعداد میں موجود تھے۔
پی ٹی آئی میں شامل