بلاول سے ملنے جا سکتا ہوں ،شیخ رشید

بلاول سے ملنے جا سکتا ہوں ،شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )
ہے کہ عمران خان ملک کی ضرورت ہے اپوزیشن اپنے مسائل پر از سر نو غور کرے پیر تک کابینہ کا فیصلہ ہو جائے گا عمران خان حلف اٹھائیں گے ن لیگ میں فارورڈ بلاک بنے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان وقت کی ضرورت ہیں اکیلے عمران خان نے 2 صوبوں میں سب کو شکست دی ہے عمران خان عام آدمی کی تقدیر بدلنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان حلف اٹھائیں گے خان کے راستے میں روڑے اٹکانے سے کچھ فائدہ نہیں ہو گا اس سے جمہوریت کا نقصان ہو گا اپوزیشن اپنے مسائل کا از سر نو جائزہ لے انہوں نے کہا کہ کابینہ کا فیصلہ ہو چکا کابینہ کے نام معلوم ہیں پیر تک وزیراعلیٰ پنجاب سمیت سب وزراء کے ناموں کا اعلان ہو جائے گا میرے لئے وزارت اہم نہیں انہوں نے کہا کہ جمہوری استحکام کے لئے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا بلاول بھٹو سے ملنے تو جا سکتا ہوں اچکزئی کے خلاف پی ٹی آئی نہیں جے یو آئی جیتی ہے۔ اسحاق ڈار سمیت کئی سلطانی گواہ بننے والے ہیں ایک سوال پر کہا کہ تمام نا کام کرپٹ اور نااہل لیڈر شپ اکھٹی ہو گئی ہے۔
شیخ رشید