تمام سکول 11اگست کو کھولنے کا فیصلہ

تمام سکول 11اگست کو کھولنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خصوصی رپورٹر) محکمہ ایجوکیشن سکولز نے موسم گرما کی تعطیلات کے بعد 11اگست سے سکول کھولنے کا فیصلہ کیاہے ۔(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
اس سلسلے میں گزشتہ روز ایک اجلاس سی ای او ایجوکیشن ملتان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں اس فیصلے کی روشنی میں سکولوں کی تیاریاں کرنے کا جائزہ لیا گیا‘ تمام سکولز سربراہوں کو ہدایت کی گئی کہ سکولوں کی صفائی عمل شروع کردیا جائے ، مرمتی کام فوری طور پر مکمل کرایا جائے ، 11 اگست کو سکول مکمل طور پرصاف ستھرا ہونا چاہیے ، بچوں سے صفائی نہیں کرانی ہے۔ اگر کسی سکول میں صفائی نہ ہونے یا بچوں سے صفائی کرانے کی شکایات موصول ہوئیں تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
سکول کھولنے کا فیصلہ