نیب کا ایکشن ،ڈریم لینڈ ہاؤسنگ سکیم سمیت 3بلڈرز کیخلاف کارروائی شروع

نیب کا ایکشن ،ڈریم لینڈ ہاؤسنگ سکیم سمیت 3بلڈرز کیخلاف کارروائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار) شہریوں کے ساتھ کروڑوں کا فراڈ نیب ملتان نے ڈریم لینڈ ہاوسنگ سکیم سمیت3 بلڈرز کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق نیب ملتان نے حاجی نذیر احمد،خالد شاہ اور شفیق احمد مالکان ڈریم لینڈ سٹی ہاوسنگ سکیم بہاولپور کے خلاف عوام الناس کے ساتھ دھوکہ (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )
دہی اور انکی رقوم کے خورد برد کئے جانے کے معاملے پر قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔نیب ملتان کو موصول ہونے والی شکایات میں یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ خاور شاہ اور نذیر احمد نامی اشخاص نے السید ٹاؤن کے نام سے کالونی بنا کر عوام الناس کو پلاٹوں کی فروخت کی لیکن بعدازاں یہ کالونی شفیق ولد محمد صدیق (مالک ڈریم لینڈ سٹی ہاسنگ سکیم) کو مشتریان کی مرضی کے بغیر فروخت کردی،اور عوام الناس کو ان کے حق سے محروم کر کے کروڑوں کے فراڈ کے مرتکب پائے گئے ،جس کے نتیجے میں ڈی جی نیب نے کاروائی کا حکم دے دیا ہے۔دریں اثناء نیب ملتان نے محمد بخش ولد ملک سردار (مالک سردارسٹی ملتان ) اور مالکان اس پراپرٹی نیٹ ورک کے خلاف عوام الناس کے ساتھ دھوکہ ہی اور کروڑوں روپے خردبرد کرنے پر کاروائی شروع کردی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ محمد بخش نے سردار سٹی کے نا م سے ایک ہاوسنگ سکیم بنا کر اپنے نمائندے اس پراپرٹی نیٹ ورک کے ذریعے شہریوں کو پلاٹوں کی فروخت کی لیکن شہریوں سے سرمایہ اکٹھا کرنے کے باوجود تاحال انکو حق ملکیت اور قبضہ دینے میں ناکام رہے ،اس طرح فراڈ اور دھوکہ دہی کے مرتکب ہوئے۔
کروڑوں کا فراڈ