اینٹی کرپشن ،بہاولپور سرکل آفسیر کرپشن کا چیمپئن نکلا اربوں کے اثاثے بنانے کا نکشاف

اینٹی کرپشن ،بہاولپور سرکل آفسیر کرپشن کا چیمپئن نکلا اربوں کے اثاثے بنانے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) اینٹی کرپشن بہاولپورمیں تعینات سرکل آفیسر نے اربوں روپے کے اثاثے بنالیے‘ افسران اس کے ذریعے مال بناتے اوراس کوتحفظ دیتے رہے‘ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بہاولپورمیں تعینات سرکل آفیسر ہیڈکوارٹر راناکلیم احمد جس کے پاس ضلع رحیم یارخان(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )
کابھی چارج تھانے اپنی تعیناتی کے دوران بہاولپورمیں اربوں روپے کے اثاثے بنالیے‘ وہ ساڑھے تین سال متواتر سرکل آفیسرکے عہدے پرتعینات رہا‘اس دوران اس نے میگاکرپشن کیسز میں کرپشنکے ریکارڈ توڑڈالے ۔اس نے رحمن گارڈن میں کروڑوں روپے کی لاگت سے ایک کنال کاڈبل سٹوری گھربنایاجس کے ہرکمرے میں اے سی لگایاگیاہے ‘رحمن گارڈن میں بھی اس نے7 مرلے کاایک لگژری اپارٹمنٹ بنایاجس کی مالیت بھی کروڑوں روپے ہے اوراس گھرمیں دنیاکی ہرآسائش مہیاکی گئی ہے۔ راناکلیم احمدنے موضع ہوت والامیں27 کنال سے زائد اراضی خریدکی لیکن ہوم سوسائٹی میں اس نے5 مرلے کاپلاٹ خرید کراس پرڈبل سٹوری گھرتعمیر کرایاامن سوسائٹی میں بھی پانچ مرلے کاپلاٹ خرید کراس پرگھرتعمیر کرایا راناکلیم محکمہ پولیس سے اینٹی کرپشن میں آیااوردیکھتے ہی دیکھتے کروڑ پتی بن گیااس کے بچے بہاولپورکے مہنگے ترین سکول میں زیرتعلیم ہیں جن کی ماہوار فیس70 ہزار سے زائد ہے اس کے متعدد بینک اکاؤنٹس ہیں جبکہ نئی گاڑی اورشاہانہ اخراجات اس کاطرہ امتیاز ہیں۔ لودھراں میں اس نے سکنی اورزرعی جائیدادیں بنائیں راناکلیم کومانیٹرکرنیوالے افسران ڈائریکٹر اینٹی کرپشن وغیرہ اس کی سرپرستی کرتے اوراس کے ذریعے خود بھی مال بناتے رہے حال ہی میں الیکشن کمیشن کی ہدایت پراس کاتبادلہ کیاگیالیکن اس کی لوٹ مارکیخلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔شہریوں نے چیئرمین نیب سے مطالبہ کیاہے کہ راناکلیم کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے اورکرپشن کی تحقیقات کرائی جائے اوراسے قرارواقعی سزادے کرلوٹی ہوئی رقم وصول کی جائے۔اس سلسلہ میں جب راناکلیم سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ میں نے اپنی حق حلال کی کمائی سے جائیداد بنائی ہے کسی کوکوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔
اربوں کے اثاثے