4000میگاواٹ شارٹ فال،بجلی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ،صارفین کا جینا محال
ملتان‘ ٹھٹھہ صادق آباد‘ باگڑ سرگانہ (سپیشل رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان) بجلی کا شارٹ (بقیہ نمبر52صفحہ12پر )
فال چار ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا‘ لوڈشیڈنگ بڑھنے سے شہری اذیت میں مبتلا ہوگئے۔ شہری علاقوں میں چھ سے آٹھ جبکہ دیہی علاقوں میں 10سے 12 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ سے عوام کا جینا محال ہوگیا۔ اس حوالے سے ملتان سے سپیشل رپورٹرکے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی کا بحران شدید ہوگیا ہے۔ شہری علاقوں میں 6 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 12 گھنٹے بجلی بند کی جارہی ہے۔ بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث ملک میں طلب کے مقابلے میں بجلی کی کمی 4 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔ شارٹ فال آنے پر بجلی کمپنیوں کو اضافی لوڈشیڈنگ کی اجازت دے دی گئی ہے۔ میپکو کی جانب سے صارفین کو بھجوائے جانے والے بلوں پر فیڈرز پر بجلی بندش کا دورانیہ 2 گھنٹے سے بڑھا کر 4 گھنٹے پرنٹ کیا جارہا ہے جبکہ دیہی علاقوں کے صارفین کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق واپڈاسیکنڈجہانیاں کی طرف سے ٹھٹھہ صادق آباد ونواح میں بجلی کی گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری،شدید گرمی حبس میں عوام کا براحال،،تفصیل کے مطابق واپڈاسکینڈ جہانیاں کی طر ف ٹھٹھہ صادق آباد ونواح میں علی شیر واہن ،حاجن شیر،صادق شاہ فیڈر سے منسلک علاقوں میں بجلی کی گھنٹوں غیر اعلانیہ بند ش کی گئی،مسلسل گھنٹوں تک بجلی کی بندش کے باعث شدیدگرمی حبس میں عوام کا براحا ل ہوگیا،جبکہ کسانوں،تاجروں شہریوں نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج بھی کیا۔باگڑسرگانہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق لائن لاسز پورے کرنے کے لیے سب ڈویژن سرائے سدھو میں آٹھ سے دس گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ جاری عوامی حلقوں کا شدید احتجاج ۔تفصیل کے مطابق سب ڈویژن سرائے سدھومیں گزشتہ کئی ماہ سے لائن لاسز کی مد میں کئی کئی گھنٹوں کی مسلسل طویل لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اور دن بدن غیراعلانیہ لوڈشیڈ نگ میں اضافہ ہونے لگا ہے اس پر عوامی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے بجلی چوری کی روک تھام میں عملہ بُری طرح ناکام ہوچکاہے جس کی وجہ سے لائن لاسز میں ہر ماہ اضافہ ہونے لگاہے اورسارا نزلہ صارفین پر ڈال دیاجاتا ہے لوڈشیڈنگ سے تاجر مزدور اوردیگرکاروباری طبقہ بے حد متاثر ہورہا ہے اورکاروبارٹھپ ہوچکے ہیں۔
لوڈشیڈنگ