وائس چیئرمین کا نوجوان پر نجی ٹارچر سیل میں تشدد

وائس چیئرمین کا نوجوان پر نجی ٹارچر سیل میں تشدد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کہروڑ پکا ( تحصیل رپورٹر )وا ئس چیر مین نے نو جوان کو نجی ٹا رچر سیل میں لے جا کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،ہنٹرمارنے کے علاوہ بجلی (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )
کے کر نٹ کے جھٹکے بھی دیئے ، نجی حولات میں بھی بند رکھا ۔طبیعت خراب ہونے پر گھر پھینک گئے۔ وا ئس چیئر مین سمیت 6افراد کے خلاف مقد مہ درج۔ تفصیل کے مطا بق میلسی کے علا قے آڑے پور کے رہا ئشی محمد حفیظ نے پو لیس تھا نہ سٹی کو دی گئی درخوست میں الزام عائد کیا کہ ملزمان اس کے گھر آئے اور کہا کہ ان کو ڈرا ئیور کی ضرورت ہے ‘ان کے ڈیرے پر آکر بات کر لو۔ جب وہ یو سی وا ئس چیئر مین طا ہر عباس کے ڈیرہ واقع کھجی والا پر گیا تو ملزمان غلام مر تضیٰ،طا ہر عباس،عقیل،اسلم،عدنان، عاصم شاہ نے اس کو پکڑ لیا اور رسیوں سے با ندھ لیا اور کہا کہ تم نے بشیر احمد کے گھر سے سا ئیکل اور سلنڈر چوری کیا ہے اور اس کو بجلی کی تا روں سے بنے ہو ئے ہنٹروں سے وحشیا نہ تشدد کا نشا نہ بنا یا اور اس کو بجلی کے کر نٹ کے جھٹکے بھی لگا ئے ‘اس کی طبیعت خراب ہو ئی تو اس کو پکڑ کر نجی جیل میں بند کر دیا‘ جب اس کی طبیعت زیا دہ خراب ہو ئی تو اس کو اٹھا کر اس کے گھر پھینک گئے۔ پو لیس تھا نہ صدر نے وا ئس چیئرمین طا ہر عباس اور اس کے 6سا تھیوں کے خلاف مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
تشدد