الیکشن میں تبدیل ہونیوالے انسپکٹروں سے دوبارہ ٹرانسفر کیلئے درخواستیں طلب
ملتان (وقائع نگار) آئی جی پنجاب نے عام انتخابات 2018 میں صوبہ بھر کے اضلاع سے تبدیل ہونیوالے انسپکٹروں سے دوبارہ ٹرانسفر کیلئے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ تفصیل کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے طے شدہ پالیسی کے مطابق عام انتخابات 2018کو شفاف (بقیہ نمبر39صفحہ7پر )
بنانے کی خاطر ملک بھر کے پولیس بیوروکریٹس کے تبادلے کرنے کے احکامات دیئے۔ اسی طرح صوبہ بھر کے اضلاع میں تعینات انسپکٹروں کو بھی ایک ضلع سے دوسرے ریجن میں ٹرانسفر پالیسی کے تحت کردیا۔ عام انتخابات 2018 کے اختتام کے بعد صوبہ پنجاب میں تبدیل ہونیوالے انسپکٹروں میں واپن اپنے ریجن میں جانے کی بے چیتی پائی جاتی تھی۔ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی جی پنجاب نے صوبہ بھر کے انسپکٹروں کو دوبارہ متعلقہ ریجن میں بھیجنے کیلئے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ جاری ایک پرفارمہ کے تحت انسپکٹرز تبادلوں کیلئے تین چوائس لکھ کر دیں گے جس پر ریجنل و ضلعی پولیس سربراہان کی سفارشات کو بھی لازمی قرار دیا گیا۔ یہ درخواستیں 15روز کے اندر جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
درخواستیں